متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اسکول کل سے کھل جائیں گے، لیکن کیا بچوں کے پاس آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی آپشن ابھی بھی موجود ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں اسکول ان بچوں کے لیے خوش آمدید کی تیاریاں کر رہے ہیں جو تین ہفتے کی موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ سے کیمپس میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول واپس آںا چاہتے ہیں۔

اسکول کل  3 دسبمر بروز اتوار کو کھلیں گے۔

تاہم، کچھ اسکول دو ہفتوں کے لیے فاصلاتی یعنی آن لائن تعلیم کے طریقہ کار کو اپنائیں گے۔ جبکہ باقی اسکول کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے ساتھ دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

جیسا کہ دبئی میں بیشتر اسکول بچوں کو کیمپس میں دوبارہ خوش آمدید کہنے کے خواہاں ہیں۔

جبکہ ابوظہبی میں سرکاری اور نجی دونوں طرح کے اس کے اسکول پہلے دو ہفتوں کے لیے فاصلاتی تعلیم ہی دیں گے۔

شارجہ امارات میں والدین کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں یا پھر آن لائن تعلیم کا طریقہ اپنائیں۔

دبئی کے اسکولوں کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے زیادہ سے زیاہ بچوں کو کلاس رومز میں براہ راست تعلیم دینے کے لیے تیار ہیں۔

دبئی میں قائم گلف ماڈل اسکول کی پرنسپل عینی میتھیو نے نجی خبر راساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "بڑی کلاس کے بچے پہلے سے اسکول آنے لگے ہیں اور اہم انہیں بورڈ کے امتحانوں میں کے لیے تیاری کروا رہے ہیں۔ لہذا دیگر والدین بھی کلاس روم میں تعلیم یا آن لائن تعلیم میں سے جو چاہیں اپنا سکتے ہیں۔ لیکن جو بھی کلاس میں آنا چاہتا ہے ہم اس کے لیے تیار ہیں”۔

اسی طرح سے شارجہ کے شارجہ انڈٰین اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ شارجہ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آںے والے اساتذہ اور طالب علموں کو اسکول آنے سے پہلے دو ہفتوں کے لیے لازمی قرنطینہ میں جانا ہوگا۔

لہذا  اس وجہ سے بیشتر طالب علم گھر سے آن لائن تعلیم ہی حاصل کریں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button