متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور ویکسی نیشن سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1520 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1497 رہی جبکہ وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نئے کیسز ملک بھر میں کیے جانے والے کورونا کے 2 لاکھ 97 ہزار 815 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 30 جولائی 2021 تک کورونا کے 6 لاکھ 79 ہزار 321 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 56 ہزار 680 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 1943 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید برآں، وزارت صحت کی جانب سے یو اے ای میں جاری کورونا ویکسین مہم کے اعداد و شمار سے متعلق جاری کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یو اے ای بھر میں کورونا ویکسین کی 62 ہزار 64 خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

جب کہ اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی کل 1 کروڑ 67 لاکھ 38 ہزار 830 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جبکہ یو اے ای میں فی 100افراد ویکسین لگائے جانے کی شرح 169 اشاریہ 24 خوراکیں ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button