متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 521 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 614 رہی جبکہ وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نئے کیسز 3 لاکھ 34 ہزار 657 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 17 ستمبر 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 31 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 23 ہزار 337 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2071 اموات ہو چکی ہیں۔

ویکسین سے متعلق اعداد و شمار:

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 82 ہزار 943 خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی 19 اشاریہ 3 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگائے جانے کی شرح 195اشاریہ 44 فی 100 افراد ہوگئی ہے۔

مزید برآں، ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں ان میں ذہنی دباؤ پیدا ہونے کے امکانات ویکسین نہ لگوانے والوں سے کم ہیں۔ اور یو اے ای کے ڈاکٹر اور رہائشی اس بات سے متفق ہیں۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button