متحدہ عرب امارات

ابوظبہی کی ہیلتھ سروسز کمپنی سیہا نے انفلوئینز ویکسین لگوانا شروع کر دیئے

خلیج اردو
17 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی ہیلتھ سروسز کمپنی سیہا نے ابوظبہی کے رہائشیوں کی قوت مدافعت میں اضافے کیلئے انفلوئنزا ویکسین لگوانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں مہم کا تھیم ہے اپنے آپ کو ویکسین لگوا کر خود کو اور معاشرے کو محفوظ بناؤ۔

انفلوئنزا ویکسین سیہا کے تمام سہولت مراکز میں دستیاب ہیں۔

ابوظبہی ہیلتھ سروسز کمپنی سیہا رہائشیوں کو ابوظبہی ، العین اور الدھفرا میں رہائشیوں کے ہیلتھ سنٹرز میں ویکسین ملیں گی۔ وہ لوگ جو سیہا سنٹرز میں ویکسین لگوانا چاہیتے ہیں انہیں 80050 پر کال کرکے یا سیہا کے اپلیکیشن سے اپوائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔

صحت سے متعلق رسک کم کرنا

سیہا میں قائم مقام ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برائے بیرونی تھیراپسٹ سروسز ڈاکٹر نورا الگیتھی کا کہنا ہے کہ ایسے میں جب ہم معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں ، یہ ضروری ہے کہ ہم دیگر وائرس سے متعلق چوکنے رہیں جیسے موسمی انفلوئنزا ہے۔

انہون نے بتایا کہ ہم ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہیں گے کہ وہ ویکسین لگوائیں کیونمہ اس سے ان کے انفلوئنزا کی علامات کم اور ان کے اسپتال میں داخلے کے چانسز کم کر دیتے ہیں۔

انفلوئنزا کے ویکسین پچاس سال سے زائد افراد اور پانچ سال سے کم بچوں کیلئے مفت ہے ۔ ایسے ہے پانچ سال سے اٹھارہ سال ، خصوصی افراد ، حاملہ خواتین ، تھیقا کارڈ ہولڈرز ، حج اور عمرہ ادا کرنے والے اور مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کیلئے مفت میں ویکسین دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر افراد کیلئے پچاس درہم میں ویکسین دی جائے گی۔

سیہا نے گھروں میں ویکسین فراہم کرنے والوں کیلئے بھی خدمات کا آغاز کیا ہے اور اس حوالے سے 350 درہم کا خرچہ ہوتا ہے۔ اس کیلئے ابوظبہی میں027116091 پر کال کیجئے ، العین میں 027111502 پر کال کیجئے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button