متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اکتوبر کے لیے فیول کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے کو تیار، کساد بازاری کے خدشے کے باعث توانائی کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک نے مسلسل دو ماہ تک ایندھن کی قیمت میں کمی کی

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے آج یا کل اگلے مہینے کے لیے ایندھن کی قیمتوں کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مقصد مقامی ایندھن کی قیمتوں کو عالمی قیمتوں کے مطابق لانا ہے۔

 

حکام نے پچھلے تین مہینوں سے لگاتار ہر مہینے کے آخری دن ایندھن کے نرخوں پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے، ایندھن کی قیمتوں کا اعلان ہر مہینے کے آخری ہفتے میں کیا جاتا تھا تاہم یو اے ای نے 2015 میں ایندھن کی قیمت کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔

 

متحدہ عرب امارات نے پچھلے دو مہینوں سے ریٹیل ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ اگست اور ستمبر میں، عالمی معیشت پر کساد بازاری کے خوف کی وجہ سے توانائی کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ایندھن کی قیمتوں میں 1.4 فی لیٹر کے قریب کمی کی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button