متحدہ عرب امارات

عیدالفطر کے موقع پر شارجہ میں حکام کی مہربانی : 9 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ کے رہائشیوں کے لیے لمبی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہری عید کے موقع پر نو دن کے بریک سے لطف اندوز ہوں گے۔

شارجہ میں محکمہ انسانی وسائل کے مطابق یہ وقفہ 30 اپریل بروز ہفتہ سے جمعرات 5 مئی تک ہوگا۔ شارجہ میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار ویک اینڈ کے ساتھ مل کر رہائشی نو دنوں کیلئے چھٹیاں کریں گے.

پیر کے روز نو مئی کو دوبارہ سے پرانے اوقات کار بحال کیے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ روز ایک لمبے ویک اینڈ کا اعلان کیا ہے۔ اگر ہفتے اور اتوار کی چھٹیوں کو ملایا جائے تو عید پر چھٹیاں نو بن جاتی ہیں۔

عیدالفطر شوال کا پہلا دن ہوتا ہے جہاں رمضان کے بعد ہجری سال کی شروعات میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ اس سال اسلامی تہوار دو مئی کو آسٹرانومیکل کیلکولیشن کے ذریعے ہی توقع کیا جارہا ہے۔

وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کے مطابق نجی شعبوں میں چھٹیاں انتیس رمضان سے تین شوال تک ہونگی۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button