متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شیخ حمدان نے ہاٹا مرچنٹ کونسل کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
24 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان نے کہا ہے کہ ہاٹا کے ڈوویلپمنٹ پلان پر عمل درآمد کیلئے ایک کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو نوجوانوں اور اعلی سطح کے اس پلان میں سرمایہ کاری اور دیگر امور کو باقاعدہ بنائے گی۔

شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر کونسل کی تشکیل کا اعلان کیا ہے جو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے شروع کردہ پانچ سالہ ہٹا ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کی حمایت کرے گی۔

یہ اقدام نوجوانوں اور شہریوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع اور معاشی ترقی کیلئے بنایا گیا ہے۔

شیخ حمدان نے کہا کہ ہمیں ہٹا کے لوگوں اور نوجوانوں پر بہت اعتماد ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی قیادت اور ان کا انتظام کریں گے اور آنے والے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں کے ۔

ہٹا ڈویلپمنٹ پلان کا مقصد پہاڑی علاقے کو ایک بڑے سیاحتی مقام میں تبدیل کرنا ہے ۔ اس میں ایک اندرونی ساحل سمندر ، ایک جھیل ، متحدہ عرب امارات کا سب سے لمبا ماؤنٹین بائیک ٹریک اور کیبل سے چلنے والی ریلوے شامل ہے۔

یہ پلان دبئی کے دوہزار چالیس کے شہری آبادی کے ترقیاتی منصوبے کا حصہ بھی ہے جسے اس سال متحدہ عرب امارات کے گرین اور دوبارہ سے تعمیر کرنے والے علاقے کے طور پر ابھرے گا۔ اس کے پیچھے دبئی کو دنیا کا سب سے بہترین شہر بنانے کا خواب کارفرما ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button