متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شیخ حمدان نے دبئی اسکول پراجکٹ کا جائزہ لیا ہے

خلیج اردو
27 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے آج دبئی کے ابرشا اسکول کا دورہ کیا اور وہاں دبئی اسکول پراجکٹس کا جائزہ لیا۔

ان کے ہمراہ دبئی کے نائب حاکم اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم اور ایگزیکٹیو کونسل کے سیکرٹری جنرل اور دبئی اسکلوں کے سپیروائزری اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین عبداللہ الباسطی بھی موجود تھے۔

انہوں نے دبئی اسکولوں کے تعلیمی سرگرمیوں کا جائرزہ لیا۔ ایک ایسا منصوبہ جس کی انہوں نے مارچ 2021 میں اس کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر ممتاز ایک ایسا نظام تعلیم ہے کہ وہ قومی وقار اور تشخص کے ساتھ عالمی نصاب کے مطابق ہو۔

شیخ حمدان کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم انسان کی شخصیت کی ترقی ، تخلیقی صلاحیتوں اور تجدیدی اپروچ کو بڑھاتا ہے۔ ہم نے اسکولوں کا بہترین ماڈل تعمیر کیا ہے۔ دبئی ایک نئے دور میں ہے جہاں وہ تعلیم کا عالمی معیار قائم کرے گا۔

شیخ حمدان نے کلاسز کا دورہ کیا اور وہاں ان کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے کلاسز اور پراجکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ فائدہ اٹھا سکیں۔

دبئی اسکولز پراجکٹ کے ایک حصے کے طور پر میردف اور البرشہ میں دبئی اسکول کھول دیئے گئے ہیں۔ اگست میں شیخ حمدان نے ہدایات جاری کیں تھیں کہ وہ دبئی اسکولوں میں داخل کرئے کے طلبہ کی تعداد پچاس فیصد بڑھائیں۔ تعلیمی سال 2021-22 کیلئے طلبہ کی تعداد کا حدف 800 سے بڑھا کر 1,200 کیا گیا تھا۔

اس منصوبے کا مقصد سرکاری سرپرستی میں بنائے گئے سکولوں کو تعمیر کرنا ہے جو نجی شعبے کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق چلائے جاتے ہیں۔ دبئی کے اسکول اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اماراتی اور دوسری قومیتوں کے طلباء کو کم قیمت پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی۔ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے ، دبئی اسکولز امارات کے عروج کو تعلیمی منزل کے طور پر بڑھانا چاہتے ہیں۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button