متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان بھی جیٹ سوٹ پہن کر اُڑنے کو بےتاب

خلیج اردو 23 دسمبر 2021

دبئی:دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی فٹنس، کھیلوں اور ایڈونچر سے لگاو کوئی پوشیدہ بات نہیں۔انسٹا گرام پر شیخ ہمدان بن محمد بن راشد الکتوم نے اسٹوریز کا ایک سیت شئیر کیا جس میں ایک شخص کو جیٹ سوٹ پہن کر اُڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔جیٹ سوٹ سے متاثر ہوکر شیخ ہمدان نے لکھا کہ وہ بھی اس کو پہن کر اُڑنے کیلئے بےتاب ہیں۔

 

جیٹ سوٹ پہن کر اُڑنے کا مظاہرہ این اے ایس اسپورٹس کپلیکس میں کیا گیا جہاں پر اکثر اوقات دنیا بھر کی مشہور سپورٹس شخصیات جن میں رونالڈو، محمد صلاح، اور دیگر کئی بڑی شخصیات آتی ہیں۔ شیخ ہمدان بھی کملیکس میں ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں ۔

 

ان کے انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں شیخ ہمدان کو ایک بڑے پیراشوٹ سے منسلک ایک موٹرائزڈ گاڑی کو چلاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button