متحدہ عرب امارات

شیخ مکتوم متحدہ عرب امارات کے نئے وزیر خزانہ اور نائب وزیر اعظم نامزد کیے گئے ہیں

خلیج اردو
25 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے حاکم نے ہفتے کے دن نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے جس کے ساتھ ہے ملک کے نئے نائب وزیر اعظم کی بھی تقرری کی ہے۔

ٹویٹر پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور ورزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بتایا ہے کجہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم کو ملک کا نئب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اگلے پچاس سالوں کیلئے وفاقی حکومت کیلئے طریقہ کار وضح کررہا ہے۔ ہمیں وہ طریقہ کار بدلنا ہے جو ہم استعمال کررہے ہیں۔ ہم کامیابی کیلئے ایسے طریقہ کار کو بنائیں گے جو ہمارے اہداف کے حصول کی رفتار کو تیز کر دے گا۔

یہ طریقہ کار متحدہ عرب امارات کے پچھلے رکھے گئے اہداف کے حصول کو ممکن بنایا گے جس کی مدد سے ہم نے گزشتہ دس سال کے خواب پورے کیے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے کہا ہے کہ آج متحدہ عرب امارات ترقی کے سو عالمی اعشاریوں اور 470 علاقائی حکومتی معاشی اور تیکنیکی اعشاریوں میں رہنمائی کررہا ہے۔

کابینہ میں دیگر تبدیلیاں بھی کیں گئیں ہیں۔ شیخ محمد نے محمد بن ہادی الحسینی کو وزیر مملکت برائے امور خزانہ تعینات کیا ہے۔ انہوں نے سابقہ وزیر عبید الطیار کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی نئے وزیر انصاف کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن الاور وزیر برائے انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

شیخ محمد نے سبکدوش ہونے والے وزراء سلطان البدی اور ناصر الحملی کا ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مریم المیری کو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کا وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ بن محیر الکتبی وفاقی سپریم کونسل کے امور کے وزیر ہونگے۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے بھائی شیخ مکتوم کو نئی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دانشمندانہ قیادت کے تعاون سے ہمارے ملک میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عمل جاری ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مکتوم بن محمد اپنے قائدانہ تجربے ، عظیم کامیابیوں اور وسیع تجربے کے ساتھ نئے 50 سالہ منصوبوں کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button