عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن زاید کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا

خلیج اردو

بیجنگ:متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید نےبیجنگ میں چینی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات کی۔ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور چین کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے مشترکہ تعاون کے ذریعے سرمایہ کاری اور معیشت میں اضافے کے مواقعوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ملاقات میں علاقائی صورتحال اور امن و استحکام پر بھی غور کیا گیا۔

چینی صدرشی جنگ پنگ سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹیجک شراکت داری کے شعبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے سرمایہ کاری،مخلتف شعبوں میں تعاونکو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس سے قبل چینی صدر نے شیخ محمد بن زاید کا خیر مقدم کیا اور انہیں دورہ چین پر خوش آمدید کہا۔چینی صدر نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کا سرمائی اولمپیک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔شیخ محمد زید نے نئے چینی سال کے آغاز پر چینی صدر شی جنگ پنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے چین کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیخ محمد بن زاید نے سرمائی اولمپک کی شاندار افتتاحی تقریب پر چینی صدر کو مبارکباد دی۔شیخ محمد نے چین کے گرینڈ بینکوئٹ ہال میں چینی صدر اور انکی اہلیہ کی جانب سے مخلتف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button