متحدہ عرب امارات

دبئی: مالی سال 2022-24 کیلئے 181بلین درہم کے بجٹ کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو

دبئی:دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد امکتوم نے مالی سال 2022-24 کیلئے ایک سو اکیاسی بلین درہم کے بجٹ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مجموعی بجٹ میں سے 60 بلین درہم سال 2022 کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔رواں برس بجٹ سے 57 بلین درہم کی آمدنی  کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی ترقی و خوشحالی،فلاح و بہبود اور انکو  بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

شیخ حمدان نے مزید کہا کہ دبئی کی حکومت متحدہ عرب مارات کی علمی سطح پر پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے اور عالمی معیشت میں برقری قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button