متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن راشد اور شیخ محمد بن زاید کی ملاقات،کورونا کے بعد حالات کے معمول پر واپس آنے کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان سے ابوظہبی میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں عوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات میں کرونا کے بعد حالات بہتر ہونے پر مختلف شعبوں اور اداروں کی مرحلہ وار نارمل روٹین کی جانب واپسی پر بھی گفتگو کی گئی۔شیخ محمد بن زاید آل نہیان ان اور شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مابین خصوصی طور پر ویژن 50 کے پراجیکٹس پر گفتگو کی گئی۔وژن ففٹی ترقیاتی اور اقتصادی منصوبوں کا ایک سلسلہ ہے جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی ترقی کو مزید تیز کرناہے۔یہ پراجیکٹ متحدہ عرب امارات کو ترقی اور کامیابیوں کی نئی منزل پر لے جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ متحدہ عرب امارات رات کے تمام ترقیاتی اور سماجی منصوبوں کا مقصد شہریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی ہے۔حکومت شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات ترقی کے تمام منازل کامیابی سے طے کرے گا۔

ملاقات میں شیخ خلیفہ کی جلد صحت یابی،ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔دونوں رہنماوں کی ملاقات میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان،نائب وزیر اعظم شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم سمیت متعدد وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button