متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : نوجوانوں کو راغب کرنے کیلئے شیخ محمد نے انقلابی منصوبوں کا اففتاح کر دیا

خلیج اردو
29 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کا اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کے بہترین سسٹم میں سے ایک ہے۔ پیر کے روز اس سسٹم میں اور اضافہ کر دیا گیا جہاں نئے آنے والوں کیلئے اسکلز کی بہتری اور ان کی بڑھوتری کیلئے پلیٹ فارم کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد انٹرپرینیور اور نوجوان ٹیلنٹ کو نئی اکانومی کا حصہ بنانا ہے جس میں ملک میں آنے والے چیلنجز اور 50 سالوں کیلئے معاشی بہتری لانا ہے۔

اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ قومی معیشت بڑھ رہی ہے اور درست سمت میں جارہی ہے ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر بتایا کہ ہم نے وزارت برائے معیشت میں نوجوانوں اور نئے آنے والوں کو راغب کرنے کیلئے نئے منصوبے شامل کیے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ محمد کا کہنا تھا کہ وزارت اقتصادیات میں ہم نے سکیل اپ اکیڈمی اور بزنس لیڈرشپ اکیڈمی کا آغاز کیا۔ اسکیل اپ پلیٹ فارم کاکام نئے آنے والوں کی نمو کو فروغ دینے کیلئے ایک نیا پلیٹ فارم اور متحدہ عرب امارات کی معاشی صلاحیت میں اضافہ کرنے، سرمایہ کاری کی پالیسیوں اور مواقع کے بارے میں مربوط معلومات فراہم کرنے کا ایک زبردست پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے کلیئر ایجنڈا رکھتے ہیں کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہے اور ریاست ان کی بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

دیگر جدید معاشی منصوبوں میں خاندانی کاروبار کیلئے تیزرفتاری کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں میں داخلے کے خواہاں معاشی تحقیق کیلئے ایک انسٹی ٹیوٹ بھی شامل ہے جو ممتاز بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے تعاون سے شروع کیا جائے گا۔

شیخ محمد نے کہا کہ ہمارا معاشی کام تیز اور صحیح سمت میں جا رہا ہے۔ ہماری حکومت کی ٹیم کو گزشتہ موسم گرما میں دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا تاکہ تمام وزارتیں اور قانون ساز ادارے ایک واضح مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے کام کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button