
خلیج اردو
دبئی:زید چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ نہیان بن زاید النہیان نے فاطمہ بنت مبارک ویمن اسپورٹس ایوارڈ کے چھٹے ایڈیشن میں فاتحین کو اعزازات عطا کیے۔
ہفتہ کو ابوظہبی کے ایمریٹس پیلس میں منعقد ہونے والی یہ تقریب اپنی نوعیت کے پہلے ایوارڈ کیلئے تھی جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور کھیلوں کے شعبے میں ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
تقریب میں مصر کی گیانا فاروق محمود نے بہترین عرب ایتھلیٹ کا ایوارڈدیا گیا۔ شمع یوسف الکلبانی کو بہترین اماراتی ایتھلیٹ اور مصر کی ہانا ایمن گوڈا کو بہترین نوجوان ایتھلیٹ کا ایوارڈ ملا۔ دوسرے فاتح مصر کے ریحاب احمد رضوان تھے، جنہوں نے بہترین پیرا اولمپک ایتھلیٹ کا ایوارڈ جیتا۔
بہترین کوچ کا ایوارڈ فارس الاساف، بہترین اسپورٹس میڈیا کے لیے عزیزہ نعت صباح، بہترین یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے اردن خواتین کی فٹ بال ایسوسی ایشن اور مصری ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو بہترین ٹیم کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ایمریٹس انٹرنیشنل اینڈورینس ویلج کو بہترین کھیلوں کیلئے جدت پر مبنی تخلیقی اقدام کا ایوارڈ ملا۔
تیونس کے اونس جبیور کو اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا جو اس کیٹگری کا سب سے اہم ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔
ایوارڈز کے مختلف کیٹگریز میں کھیلوں کا انتظام، تربیت، تحقیق، کھیلوں کی کفالت اور عزم کی خواتین جیسے شعبے شامل ہیں جہاں انعامات کی کل قیمت 1,700,000 درہم تھی۔
فاطمہ بنت مبارک لیڈیز اسپورٹس اکیڈمی کی نمائندہ مریم المنصوری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عرب خواتین کو مقامی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایوارڈ عرب خواتین کے کھیلوں کے کیریئر میں نئی کامیابیوں کو جنم دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
Source: Khaleej Times