متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شیخہ فاطمہ اس سال کیلئے خواتین کے حقوق کے حوالے سے سب سے بااثر خاتون شخصیت قرار دیں گئیں ہیں

خلیج اردو 12 دسمبر 2021
دبئی : شیخہ فاطمہ بنت مبارک جو جنرل وومن یونین کی چیئروومن ، سپریم کونسل فار مدرہوڈ اینڈ چائلڈ ہوڈ کی صدر ، سپریم چیئروومن برائے فیملی ڈیوولپمنٹ فاؤنڈیشن ، مادر ملت کو 2021 میں خواتین کے حقوق کو لے کر عرب کونسل برائے سماجئ ذمہ داریاں ( اے سی ایس آر ) کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

شیخہ فاطمہ کی جانب سے یہ ایوارڈ نورا السویدی کی جانب سے حاصل کیا گیا جو ایکسپو 2020 دبئی میں مصری پویلین کی جنرل سیکورٹی برائے جنرل وومن یونین جنرل سیکرٹری ہے۔

اے سی ایس آر نے شیخہ فاطمہ کو عرب لیگ کی سرپرستی میں کونسل کے زیر اہتمام سماجی قیادت کے دور میں گزشتہ ماہ کی انسانی اور رضاکارانہ ورک کانفرنس کے دوران سب سے زیادہ بااثر شخصیت کے طور پر نامزد کیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے موقع پر السویدی نے کہا کہ یہ ایوارڈ شیخہ فاطمہ کیلئے اعزاز اور تعریف کا تمغہ ہے جس نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئی دہائیوں سے ان کی کاوشوں کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے عرب کونسل کو اس ایوارڈ کیلئے مناسب شخصیت کے انتخاب پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ہم ہر میدان میں خواتین کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button