متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ویک اینڈ کی تبدیلی ، کچھ گلوبل بنک پیر سے جمعہ کے نئے طے شدہ ورک ویک پر امور سر انجام دیں گے

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں نئے سال پر ویک اینڈ کی تبدیلی ہورہی ہے جہاں حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنا اور ملازمین کیلئے سماجی زندگی بہتر بنانے کیلئے نیا ویک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

نئے سال کی پہلی تاریخ سے ڈوئچے بنک اے جی ، جی پی مورگن چیس اینڈ کو اور سوسائٹی جنرل ایس اے نے نئے ویک اینڈ پلان پر تبدیلی کا اعلان کیا ہے جہاں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی جبکہ باقی ایام میں کام سر انجام دیا جائے گا۔

بنکوں کے اس ویک اینڈ پلان کی تبدیلی سے واقف ایک ذرائع نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ 3 جنوری سے ڈوئچے بینک پیر سے جمعہ تک کام کرے گا۔ بینک نے ایک بیان میں کہا، وال سٹریٹ میں مقیم جی پی مورگن بھی اسی ہفتے متحدہ عرب امارات کے نئے پلان میں خود کو ڈال رہا ہے۔

فرانس میں موجود سوسائیٹی جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اپنے دبئی اور ابوظہبی کے برانچز میں 2 جنوری سے ہفتہ سے اتوار کو ویک اینڈ بنا رہے ہیں۔

بلومبرگ نیوز نے ڈوئچے بنک اے جی ، جی پی مورگن چیس اینڈ کو اور سوسائٹی جنرل ایس اے میں ہفتہ اور اتوار کے ویک اینڈ پر منتقل ہوں گے۔ تاہم بینک آف امریکہ کے نمائندوں نے فوری طور پر تبصرہ کیلئے رائٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

بنک کا یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے سات دسمبر کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جہاں یو اے ای نے کہا تھا کہ وہ ساڑھے چار ہفتوں کے نئے نظام پر شفٹ ہوں گے جہاں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ اس کی شروعات نئے سال سے ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button