متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹلائیزیشن: آپ جلد ہی ایمریٹس آئی ڈی کیلئے اپنے اسمارٹ فون کو استعمال کرکے فنگر پرنٹس دے سکیں گے

خلیج اردو
دبئی: وہ رہائشی جو ایمریٹس کی نئی آئی ڈی یا اپنے پہلے سے موجود کارڈ کی تجدید کرنا چاہتے ہیں، ان کیلئے جلد ممکن ہوگا کہ وہ اپنا گھر چھوڑے بغیر ایسا کر سکیں گے۔

دبئی میں جاری گائٹکس گلوبل میں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے جمعرات کو ایک نئی سمارٹ سروس کے آغاز کا اعلان کیا جو ایمریٹس آئی ڈی ایپلی کیشنز کو پریشانی سے پاک کر دے گی۔

رجسٹریشن یا تو درخواست نمبر کا استعمال کرکے یا رہائشی کے پاسپورٹ صفحہ کی تصاویر کا استعمال کر کے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد صارف کو فون کا کیمرہ استعمال کرنے کا کہا جائے گا جو ان کی انگلیوں اور ہتھیلیوں کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے کی خصوصیات کو بھی اسکین کرے گا۔

گائٹکس بوتھ کے ایک ترجمان نے کہا کہ الگورتھم انگلیوں کے نشانات اور ہتھیلی پر لکیریں حاصل کرنے میں انتہائی درست ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں، سارے عمل کو صرف چند سیکنڈ میں پروسیس کیا جا سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ انتظار کا وقت صرف کورئیر سروس پر منحصر ہوگا۔ اسی دن ڈیلیوری کا بھی ایک آپشن ہے لیکن اضافی فیس لاگو ہوتی ہے۔

ایمریٹس آئی ڈیز کی ایک نئی جنریشن گزشتہ سال اگست میں شروع کی گئی تھی۔ گائٹکس کے پچھلے ایڈیشن میں اتھارٹی نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی نمائش کی جو کارڈ ہولڈر کے بارے میں تمام ضروری تفصیلات فراہم کر سکتی ہے۔

ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن پورٹل کا اپ گریڈڈ ورژن سرکاری اور نجی اداروں کے لیے دستیاب ہے جس سے وہ تین سیکنڈ کے عمل میں چہرے کی شناخت کے ذریعے شناخت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button