متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کیلئے ویزٹ ویزہ کے اجزاء کا عمل شروع کر دیا

خلیج اردو
03 دسمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے شہریوں کیلئے ویزٹ ویزہ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کو سیاحتی ویزا جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ اقدام متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعاون کے فریم ورک کے اندر ہے جو اس سال کے اوائل میں دستخط کیے گئے امن معاہدے ابراہیم ایکارڈ کا ایک حصہ ہے۔

سیاحتی ویزا اس وقت تک ٹریول اور ٹورازم کمپنیوں کے ذریعہ جاری کیا جائے گا جب تک کہ دونوں ممالک کے مابین انٹری ویزا کی سے متعلق استثنیٰ کا باہمی معاہدہ عمل میں نہ آئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button