متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات عالمی معیشت میں متواتر اپنا کردار ادا کررہا ہے ، شیخ محمد

خلیج اردو
07 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کے روز ایکسپو 2020 دبئی میں ڈی پی ورلڈ پویلین اور دیگر سیکشنز کا دورہ کیا۔

الفورسان زون میں واقع یہ پویلین دنیا بھر میں کارگو کے رابطے اور نقل و حرکت کو ظاہر کرتا ہے اور عالمی معیشت میں سمارٹ تجارت کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

شیخ محمد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنے بانیوں کے وژن کی رہنمائی میں، عالمی معیشت میں اپنے کردار کو مستقل طور پر بڑھا رہا ہے اور اس کی ترقی کو تیز کرنے اور اس کے مستقبل کی تشکیل دونوں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر کے ممالک اور اداروں کے ساتھ شراکت میں بین الاقوامی تجارت کو آسان بنانے رابطے اور مضبوط لاجسٹک نیٹ ورک بنانے کیلئے اہم صلاحیتیں تیار کی ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ اعلی درجے کی ٹیکنالوجیز کو بنا کر ہم گروتھ اور ترقی کیلئے نئے مواقع پیدا کررہے ہیں جو عالمی صنعت و تجارت میں کافی اہم حصہ ڈال رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیمان اور ڈی پی ورلڈ اینڈ جافزا کے سی سی او اور ایم ڈی عبداللہ بن داماتھن بھی شیخ محمد کے ہمرا موجود تھے۔

شیخ محمد کو ڈی پی ورلڈ کی مصنوعات اور خدمات کی رینج کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو مربوط سپلائی چین کے ہر لنک کا احاطہ کرتی ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ ڈی پی ورلڈ کے پاس 68 ممالک میں 190 کاروباری یونٹس کا ایک دوسرے سے جڑا ہوا عالمی نیٹ ورک ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button