متحدہ عرب امارات

اپنے ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو ورک پرمٹ مل سکتا ہے ، ویزہ کی معیاد میں اضافہ

خلیج اردو
30 جولائی 2021
دبئی : فضائی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے وہ پاکستانی جو مترحدہ عرب امارات نہیں جا سکتے اور وہ اپنے ملک میں پھنسے ہوئے ہیں ، انہیں ان کے ورک پرمٹ مل رہے ہیں اور ان کے آجروں کی وجہ سے ان کے ویزٹ ویزہ کی معیاد میں اضافہ ہورہا ہے۔

جمعرات کو پاکستان کے سفیر برائے امارات افضل محمود نے متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اینڈ ایمریٹائزیشن کے ساتھ ایک اجلاس میں پاکستانی مزدوروں اور ملازمین کے مسائل اٹھائے۔ سفارتخانے کہ جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے صورت حال کے مطابق پاکستانیوں کو رعایت دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے پاکستانی سفیر کو بتایا کہ فضائی پروازوں کی معطلی کے باعث جن پاکستانیوں کے ویزہ ایکسپائر ہوگئے ہیں، وہ اپنے ورک پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں اور ان کے ویزہ کی معیاد میں ان کے آجروں کے ذریعے اضافہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پاکستانی ٹول فری نمبر 80060 پر کال کر سکتے ہیں اور لیبر کلیم اور ایڈوائزری سنٹر میں 04-665 999 پر کال کر سکتے ہیں۔ اعجاز سنٹر کے مرینہ مال میں 02-203 1004 ، ابوظبہی کے مارشل مال میں 02-2031003) اور العین مال میں 02-203 1002 پر کال کرکے متعلقہ رہنمائی مل سکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button