متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا اسٹوڈنٹ ورک پرمٹ : اہلیت ، خرچ اور درخواست کا طریقہ کار کیا ہے؟

خلیج اردو
11 ستمبر 2021
دبئی : اس مہینے کی شروعات میں متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ وہ پندرہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے طلبہ کو جزوی ویزہ اسکیم کے تحت کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

یہ خبر تب سامنے آئے جب اگلہے پچاس سالوں کیلئے پراجکٹس آف 50 نام سے منصوبوں کا اعلان کیا گیا جو عام طور پر قومی اور معاشی گروتھ کیلئے تھی۔ ذیل میں اسٹوڈنٹ ورک پرمٹ کے حوالے سے تمام تفصیلات ہیں۔

اسٹوڈنٹ ورک پرمٹ کیلئے کون اہل ہیں؟

نوجوان جن کی عمریں پندرہ سے اٹھارہ سال کے درمیان ہو ، وہ اماراتی یا غیر ملکی دونوں ہوسکتے ہیں۔ انہیں کام کی اجازت کیلئے اجازت نامہ زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے دیا جا سکتا ہے۔ درخواست گزار کیلئے مندرجہ ذیل لوازمات کی ضرورت ہوگی۔

ان کے پاسپورٹ پر موجود ویلیڈ ریزیڈنسی ویزہ ، ان کے راشتہ داروں کے پاس ویلیڈ رہائشی ویزہ ہو ، ان کے والدین یا سرپرست اعلیٰ کی جانب سے اجازت نامہ ، انہیں میڈیکلی فٹ رہنا ہوگا ، ان کی عمر پندرہ سال سے کم نہ ہو اور اٹھارہ سال سے زہادہ نہ ہو ، انہیں دیا جانے والا کام 2010 کے وزارتی فرمان نمبر 1189 کے مطابق ہو۔

درخواست جمع کرانے والے اسٹیبلشمنٹ کا لائسنس درست اور کسی بھی خلاف ورزی سے پاک ہوگا اور اس اسٹیبلشمنٹ کے پاس وزارت میں ایک ای دستخطی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔

کام کا دورانیہ اور اوقات کار کیا ہونے چاہیئے؟

ان نوعمروں کیلئے کام کا دورانیہ چھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے۔
انہیں یومیہ ایک گھنٹہ بریک دیئے جانے کا حق ہے۔
اور ٹائم یا چھٹی والے دن انہیں کام کی اجازت نہیں ہوگی۔
لیبر لا انہیں منع کرتا ہے کہ وہ وہ رات کے اوقات میں فیکٹریوں میں کام کرے۔ جن کے پاس ورک پرمٹ ہوگا انہیں چھ مہینے کے پراجکٹس کیلئے نوکری دی جا سکتی ہے۔

کون کون سے دستاویزات کی ضرورت ہوگی؟

ویلیڈ پاسپورٹ کی کاپی ، طالب علم کے رہائشی ویزہ کی کاپی ، والدین کے پاسپورٹ کی کاپی ، والدین کے رہائشی ویزہ کی کاپی ، درخواست کی کاپی ، کام کے حوالے سے کنٹریکٹ کی کاپی ، سفید بیک گراؤنڈ میں طالب علم کی رنگین تصویریں، ایک معتبر میڈیکل ہیلتھ اتھارٹی سے جاری شدہ فٹنس سرٹیفیکٹ اور والدین یا سرپرست اعلی کی جانب سے کام کی اجازتکیلئے دیا جانے والا اتحریری اجازت نامہ لازمی ہے۔

درخواست کا طریقہ کار کیا ہے؟

درخواست گزار لازمی طور پر تصحیل سروس سنٹرز یا وزارت کے ای فارم پروگرام میں حصہ لینے والے اسٹبلشمنٹ کی مدد سے درخواست دی جا سکتی ہے۔
درخواست الیکٹرانیکلی وزارت انسانی وسائل کو فاروڈ کی جائے گی جہاں وہ شرائط کو دیکھیں گے اور اس کی تصدیق کریں گے۔

اگر کوئی دستاویز یا کوئی اور چیز کم ہے تو درخواست گزار کو تصحیل سروس کی جانب سے آگاہ کر دینا ہوگا۔
اگر تمام شرائط پورے ہوئے ہیں تو صارف WWW.mol.gov.ae کی ویب سائیٹ پر اپروول نوٹس کو پرنٹ کر سکتے ہیں۔

ورک پرمٹ پر کتنا خرچہ آئے گا؟
بنیادی طور پر تین طرح کے ورک پرمٹ ہیں۔ ابتدائی طور پر الیکٹرانک ورک پرمٹ کیلئے ایک سو درہم خرچ ہوتا ہے۔
ایک بار اجازت ملنے پر پانچ سو درہم کا خرچہ ملتا ہے۔

کیا 15 سال سے کم عمر کے بچت بھی کام کر سکتے ہیں؟

وہ طلبہ جن کی عمریں بارہ سے اٹھارہ سال کے درمیان ہے اور جو ٹریننگ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں وزارت انسانی وسائل کی جانب سے کام کیلئے ٹریننگ دی جا سکتی ہے۔
اس کیلئے والدین یا سرپرست کا تحریری اجازت نامہ فراہم کرنا لازم ہے۔

طلباء کا تربیتی فارم وزارت کی ویب سائٹ ، تصہیل سروس سنٹرز کے ساتھ ساتھ وججنی ایپلیکیشن پر مفت دستیاب ہے۔ یہ فارم انہیں ٹریننگ کے مقاصدکیلئے نجی شعبے میں داخلہ دینے کے قابل بنائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button