متحدہ عرب امارات

ڈوبنے والے 90 ٹن وزنی جہاز کو ریکارڈ وقت میں دبئی کریک سے ریکوور کیا گیا ، حکام

خلیج اردو
16 ستمبر 2021
دبئی : دبئی میں ڈوبنے والی 90 ٹن وزنی کشتی کو دبئی کریک سے بروقت ریکوور کیا گیا ہے، دبئی بلدیہ نے روڈ اینڈ ٹراسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے اور دبئی پولیس کی مدد سے کشتے کی ریکوری کو ممکن بنایا۔

یہ جہاز ریگا البوتین کے علاقے میں ایک تیرنے والا ریستوران تھا۔

دبئی بلدیہ میں ویسٹ منجمنٹ کے ڈائریکٹر انجینئر عبدلمجید سیفائی نے کہا ہے کہ 26 ملازمین کی ٹیم جس میں 6 سپروائزر تھے اور مذکورہ بالا تینوں اداروں سے ان کا تعلق تھا ، نے آپریشن میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز کے مقام اور آپریشن کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ٹیم نے سب سے پہلے کریک میں کچرے کے پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے علاقے کو بند کیا۔ اس کے بعد جہاز کو بڑے بڑے کرینوں کے ذریعے اٹھا کر جہاز کی فلوٹیشن کا عمل شروع کیا گیا۔

سیفائی نے مزید کہا کہ جہاز کو سمندر کے کنارے لے جایا گیا اور اس کے بعد ری سائیکلنگ سائٹ پر پہنچایا گیا۔ دبئی کی رضاکارانہ ڈائیونگ ٹیم نے کرینوں ، کھلے ٹرکوں ، کشتیوں اور دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ڈوبے ہوئے جہاز کی باقیات کو نکال لیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button