متحدہ عرب امارات

پاکستانی شہریوں کیلئے دبئی کے ویزٹ ویزہ اور ورک پرمٹ سے متعلق اعلان ہو گیا ۔

خلیج اردو
20 نومبر 2020
دبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد دبئی میں نہیں جا پارہی وہاں عارضی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے اور کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے معاملات کافی گمبیر ہوتے جارہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان میں اماراتی سفارت خانے کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے باعث ویزوں اور ورک پرمٹ پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔

اس بیان کے مطابق کورونا وائرس پھیلاو خدشات کے باعث پاکستان سمیت دیگر کچھ ممالک کے شہریوں کو نئے وزٹ ویزا کا اجراء روک دیا گیا ہے۔پاکستانیوں کو نیا وزٹ ویزہ جاری کرنے پر غیر معینہ مُدت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم پہلے سے ویزٹ ویزہ حاصل کر لینے والے پاکستانیوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ورک ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کو دبئی میں انٹری پرمٹ جاری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں بارے یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔ اس صورت میں جب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں جلد کمی آجائے گی تو ویزہ سروس بحال ہو سکتی ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو پہلے ویزٹ ویزہ پر دبئی کا سفر کر چکے، انہیں بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی اور انہیں بھی ویزٹ ویزہ پر دبئی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دبئی امیگریشن نے مذکورہ پابندی کے فیصلے سے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس بابت دْبئی کی جانب سے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی تازہ فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
فہرست میں شامل ممالک میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، لیبیا، کینیا، صومالیہ ، افغانستان شامل ہیں۔امارات کی امیگریشن اتھارٹی نے پانچ اکتوبر کو گھریلو ملازمین ،سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو ورک پرمٹ جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی تھی۔ تاہم اب ان زامروں کیلئے ویزوں کا اجراء 12 ممالک کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

Source : Urdu Point

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button