متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی معطلی میں مزید توسیع ہو سکتی ہے

خلیج اردو
یکم اگست 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں موجود اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ پاکستان ، بھارت ، بنگلادیشن اور سری سے امارات کیلئے پروازوں کی معطلی کے فیصلے میں توسیع کر دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایئرلائنز نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ بالا ممالک سے امارات کیلئے پروازوں کی معطلی کے فیصلے میں سات اگست تک توسیع کی گئی ہے۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو میں اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تازہ ترین ہدایات کی روشنی میں برصغیر سے پروازوں کی معطلی سات اگست تک ہوگی جبکہ بدھ کے روز اتحاد نے کہا ہے کہ پروازوں کی معطلی اگلے کسی حکم تک موخر رہے گی۔

دبئی میں قائم ایمریٹس ایئرلائن نے بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے متحدہ عرب امارات کیلئے آنے والی شیڈول مسافر پروازوں کو کم از کم 7 اگست تک معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز کو پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا یا بھارت سے مسافروں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم ، متحدہ عرب امارات کے شہریوں ، سفارتکاروں ، سرکاری وفود اور گولڈن ویزا رکھنے والوں کو داخلے کی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

اتحاد نے کہا کہ کارگو پروازیں دونوں سمتوں میں بغیر کسی اثر کے کام کرتی رہیں گی۔ ایئرلائن نے کہا کہ وہ متاثرہ مہمانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ انہیں اپنے سفری سفر میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button