متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات سے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرائیں، حکام

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں حکام نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات سے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی کروائیں۔ خاص کر معمر افراد اور مہلک بیماریوں کا شکار افراد سے ملاقات سے قبل وہ یقینی بنائیں کہ وہ کرونا وائرس کا شکار نہیں۔

حکومتی ترجمان نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کا کرانا انہیں محفوظ بنانے میں مدد دے گا۔

ترجمان نورا الغیتی نے کہا کہ مجاز حکام احتیاطی تدابیر کی پابندی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی اور طرز عمل کا پتہ لگایا جا سکے جو کمیونٹی کی صحت اور حفاظت کو منفی طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے رہائشیوں پر بھی زور دیا کہ وہ کرونا وائرس کے حوالے سے افواہوں اور جعلی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں اور معلومات کو منتقل کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرنی چاہیئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button