خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام اتھارٹی نے آئی فون صارفین کو نئی وارننگ جاری کردی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے بروز جمعرات رہائشیوں کیلئے ایک نئی وارننگ جاری کی ہے کہ وہ آئی فون صارفین کو ٹارگٹ کرنیوالے فراڈ اور جھوٹے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔

ٹیلی کمیونیکیشنز اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (TDRA) نے iOS سسٹم کے صارفین کو فشنگ فراڈز اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات سے خبردار رہنے کے لیے ایک آگاہی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی iMessenger ایپ پر ایک پیغام موصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں اسکو کہا جا رہا ہے کہ اس نے بڑا انعام جیت لیا ہے۔ اس کے بعد آدمی ایک لنک کھولتا ہے جو اسے $100,000 تک "جیتنے” کا موقع فراہم کرتا ہے اگر وہ $5,000 جمع کرتا ہے۔ وہ ایسا کرنے کے لیے ایک بٹن پر کلک کرتا ہے، جس سے اس کا بینک اکاؤنٹ خالی ہو جاتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں ایک آفیشل پیغام میں کہا گیا ہے کہ "آئی او ایس سسٹم والے آئی فونز پر iMessages وصول کرنے کا ایک نیا رجحان ہے۔” "TDRA صارفین سے اس طرح کے فشنگ اور دھوکہ دہی والے پیغامات سے ہوشیار رہنے کا مطالبہ کرتا ہے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button