
خلیج اردو
دبئی: حکام نے آج سے ایک اہم سڑک کے جزوی طور پر بند ہونے کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر یعنی آئی ٹی سی نے ابوظہبی میں دو اہم سڑکوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق شیخ زید بن سلطان سٹریٹ پر کارنیش کی طرف دو بائیں لین بند ہونگی۔
اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سڑکوں کی بندش 17 ستمبر بروز ہفتہ سے شروع ہوکر پیر 19 ستمبر تک رہے گی۔ اس دوران میں عوام کو تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times