متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کے خلاف کوششیں تیز ، حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے گئے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات تیز کر دیئے ہیں اور اومیکرون وائرس سے نمٹنے کیلئے کوششوں کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان ڈاکٹر نورا الغائتی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد حفاظتی اقدامات مین سختی کر دی گئی ہے۔ کچھ ممالک سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

وہ حالیہ سفری ضروریات کا حوالہ دے رہی تھی جو نائجیریا ، کینیا ، رواندا اور ایتھوپیا سے آنے والے مسافروں پر لگائی گئی ہے۔

اس حوالے حفاظتی اقدامات میں سفر سے قبل کرایا گیا 48 گھنٹوں سے کم مدت میں پی سی آر ٹیسٹ اور ایئرپورٹ پر سفر سے پہلے چھ گھنٹوں میں کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر نورا نے گرین پاس کی ایکٹویشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں میں داخلے کیلئے ملازمین اور سروسز حاصل کرنے والے افراد کیلئے لازمی ہے کہ ان کا الہوسن اپلیکیشن میں گرین پاس ایکٹیویٹ کیا گیا ہو۔ اس پروٹوکول میں صرف مکمل ویکسین شدہ رہائشی اور سیاحوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے 14 دنوں میں پی سی آر ٹیسٹ کراکے اپنا گرین اسٹیٹس بحال رکھا ہو۔

حکام نے مکمل ویکسین شدہ رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا ویکسین کا بوسٹر شارٹ لگوائیں تاکہ الہوسن اپلیکیشن پر ان کا گرین اسٹیٹس برقرار رہے۔

حکام نے کہا ہے کہ اگر مکمل ویکسین شدہ افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائے چھ مہینے ہو گئے ہوں تو وہ کرونا کیسز میں کمی کیلئے ویکسین کا بوسٹر شارٹ لازمی لگوائین اس سے ان کے متائثر ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر نورا نے کہا کہ اگر لوگ ویکسین شدہ بھی ہیں تو پھر بھی احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ ان افراد کو ماسک پہننے ، گنجان آباد جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیئے اور محفوظ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہیئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button