متحدہ عرب امارات

آج پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا

خلیج اردو
دبئی:متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی آج جولائی کے ایندھن کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

ایسے میں جب متحدہ عرب امارات نے اگست 2015 میں مقامی فیول کی قیمتوں کو تیل کے عالمی نرخوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کمیٹی ہر ماہ کے آخری ہفتے میں ایندھن کے ماہانہ نرخوں پر نظر ثانی کا اعلان کرتی ہے۔ جون کے مہینے کے لیے کمیٹی نے مئی کے آخری دن ایندھن کے نرخوں کا اعلان کیا۔

نئے نرخ متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں سب سے زیادہ تھے جب ایندھن کی قیمتیں 4 درہم فی لیٹر سے تجاوز کر گئیں۔

اب جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 110 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے ساتھ سوال اٹھتا ہے کہ کیا جولائی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی اور ان پر نظر ثانی کی جائے گی؟ اس حوالے سے آج کسی بھی وقت فیصلہ متوقع ہے۔

متحدہ عرب امارات میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جنوری 2022 سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں 56 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button