متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نیوکلیئر ایمرجنسی مشقوں کا انعقاد کرے گا

خلیج اردو
25 اکتوبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات ہنگامی بنیادوں پر براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ابوظبہی میں منگل کے روز مشقوں کا آغاز کرے گا۔ پیر کے روز میڈیا بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ کوویکس تھری براکہ یو اے ای کے مرکزی ایونٹس اور سیناریو اکتوبر چھب یس سے صبح سات بجے شروع ہوں گے۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کی سب سے پیچیدہ ایٹمی ہنگامی 36 گھنٹے کی مشق ملک کی جوہری ہنگامی صورتحال کی تیاری اور جوابی صلاحیتوں کو جانچنے کی کوشش کرتی ہے۔

یہ مشق ہر تین سے پانچ سال بعد ہوتی ہے تاکہ بین الاقوامی ایمرجنسی کنونشنز کے مطابق شدید ایٹمی یا ریڈیولاجیکل ایمرجنسی کی صورت میں جوابی صلاحیتوں اور ابتدائی اطلاعاتی پروٹوکول کی جانچ کی جا سکے۔

ڈرل میں مختلف اداروں کے ردعمل کے نظام کو شروع کرنے کے ساتھ ساتھ عوام اور ماحول کے تحفظ کیلئے ان کے اقدامات اور منصوبے درکار ہوں گے۔

یہ جوہری ہنگامی مشق نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این سی ای ایم اے کی نگرانی میں کی جائے گی اور فیڈرل اتھارٹی فار نیوکلیئر ریگولیشن ایف اے این آر کے ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق کی جائے گی۔

این سی ای ایم اے میں ڈائریکٹر آف ریپریزینٹیٹیونس ڈاکٹر تھیار الامیری کا کہنا ہے کہ اس ایکسرسائیز کا مقصد حفاظتی منجمنٹ میں کسی بھی بہتری کی گنجائش سے متعلق نشاندہی اور عالمی معیار کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں ہماری صلاحیتوں کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ مشق ایک کامیابی ہوگی اور ہماری صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

حکام کے مطابق ، اس مشق سے پاور پلانٹ کے کام متاثر نہیں ہوں گے اور رہائشیوں کو بجلی کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ آئی اے ای اے کے مطابق کوویکس تھری جوہری اور ریڈیولاجیکل ایمرجنسی کے حوالے سے اپنے اور اپنے رکن ممالک کے ردعمل کے انتظامات اور صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور بہتر بنانے کیلئے بنایا گیا ہے۔

الظفرا کے علاقے میں سات سو افراد مقامی تنظیموں کے ساتھ مشق میں حصہ لیں گے۔ باراکا پاور پلانٹ پچھلے سال اگست میں شروع ہونے والا متحدہ عرب امارات اور خطے کا پہلا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے۔

ملک کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دوسرا یونٹ ستمبر 2021 میں قومی گرڈ سے کامیابی سے منسلک ہوا۔ ابو ظہبی کے الظفرا علاقے میں واقع پاور پلانٹ کی تعمیر 2012 میں شروع ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق یونٹس تھری اور فور تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ مکمل طور پر کام شروع کرنے کے بعد براکہ پاورپالنٹ 5,600 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جو متحدہ عرب امارات کے بجلی ضرورت کا پچیس فیصد ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button