متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات مزید 25 نئے عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرے گا،شیخ محمد

خلیج اردو
27 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے اتوار کے دن اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی معاشی پالیسی میں اضافہ کرکے 25 نئے عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر ملک کی معاشی کامیابیوں اور آنے والے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

شیخ محمد کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تیل کے بغیر تجارت 1.5 ٹریلین سے تجاوز کر گیا ہے اور لاجسٹک کے حوالے سے 400 عالمی شہروں تک اپنا کاروبار پھیلا چکاہے۔ عالمی معاشی مسابقت کے اعشاریوں کے مطابق متحدہ عرب امارات ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہے جن کے خارجہ تجارت بہترین ہے۔

شیخ محمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی تیل کے بغیر معیشت اپنی قومی معاشی پیداوار میں "70 فیصد سے زیادہ” کی نمائندگی کرنے کے ساتھ یہ تائثر دیتا ہے کہ ہم نے آنے والے برسوں میں قومی برآمدات میں 50 فیصد تک اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور مقامی سطح پر ہم اپنی قومی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ خدا کی رضا سے متحدہ عرب امارات آنے والے عشروں تک عالمی معاشی دارالحکومت رہے گا۔

شیخ محمد نے بتایا کہ تحقیق اور ترقی پر خرچ کرنے کا ایک قومی اقدام اپنا کر متحدہ عرب امارات اپنی جی ڈی پی کا 1.3 فیصد تحقیق اور ترقی پر صرف کرتا ہے۔ یہ اس شعبے میں اپنی نوعتیت کا پہلا عرب ملک ہے۔ ہمارا مقصد مستقبل میں عالمی سطح پر مقابلہ کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے مزید بتایا کہ کابینہ نے ہنگامی اور تباہی کے ردعمل کے شعبے اور صحت ، تعلیمی اور معاشی شعبوں میں قانون سازی میں ترمیم کا ایک مجموعہ اپنایا ہوا ہے۔

Khaleej Times: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button