متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات 5 ہزار افغان مہاجرین کو عارضی پناہ دے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے افغانستان سے کسی تیسرے ملک جانے کے لیے افغانستان سے ہجرت کرنے والے 5 ہزار افغانیوں کو کو عارضی پناہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

امریکہ کی جانب سے درخواست کے بعد متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور  و بین الاقوامی تعاؤن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یو اے ای افغانیوں کو عارضی پناہ جس کے بعد وہ پناہ گزین کسی دوسرے ملک ہجرت کر جائیں گے۔

مہاجرین آنے والے دنوں میں افغانستان کے شہر کابل سے امریکی طیاروں کی مدد سے یو اے ای لائے جائیں گے۔

یاد ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت لیے گئے اس فیصلے سے پہلے بھی یو اے ای افغانستان سے متعدد غیر ملکی سفارت کاروں، دیگر عملے غیر سرکاری تنظیموں کے عملے کو لانے والی درجنوں پروازوں کو یو اے ای میں لینڈ کرنے کی سہولت فراہم کر چکا ہے۔ مزید برآں، یو اے ای اپنے طیاروں کی مدد سے افغانستان سے تقریبا 8500 غیر ملکی باشندوں کو نکالنے میں مدد فراہم کر چکا ہے۔

امور خارجہ کے معاؤن وزیر سلطان محمد الشمسی کا کہنا تھا کہ حالیہ اقدام خاص طور پر مشکل وقت میں بین الاقوامی تعاؤن کو مضبوط کرنے کے یو اے ای کے عزم کا ثبوت ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button