متحدہ عرب امارات

پاک امارات دوستی: متحدہ عرب امارات پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا

خلیج اردو
ابوظبہی :ابوظہبی کے اسرکاری ذریعے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مختلف اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاکستانی کمپنیوں میں 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ارادے پر زور دیا ہے۔

اس اعلان کو پاکستانی میڈیا میں کافی خوشگوار اقدام قرار دیا جارہا ہے جس کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور مختلف شعبوں میں منصوبوں میں تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنا ہے۔

اس سے دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی جا سکے گی۔

فیصلہ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی خواہش پر بھی زور دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس، توانائی کے بنیادی ڈھانچے، قابل تجدید توانائی، صحت کی دیکھ بھال، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات میں سرمایہ کاری ہوگئی۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر شکریہ امارات کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے جس میں پاکستانی صارفین متحدہ عرب امارات کی دوستی پر ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button