متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات ستمبر میں قومی سطح کے 50 بڑے منصوبے لانچ کرے گا، شیخ محمد

 

خلیج اردو آن لائن:

شیخ محمد بن زید اور یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ستمبر میں قومی سطح کے 50 نئے منصوبےلانچ کرے گا۔

نئے منصوبوں کا اعلان 5 ستمبر سے کیا جائے گا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا "ہم اس سال متحدہ عرب امارات میں حکومت کا نیا دور ایک نئے انداز میں شروع کریں گے۔ اپنے بھائی شیخ محمد بن زید کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم ستمبر کے مہینے میں قومی سطح کے 50 نئے منصوبوں کا اعلان کریں”۔

شیخ محمد نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ "متحدہ عرب امارات کے پاس وقت جیسی عیاشی موجود نہیں ہے اپنے مستقبل کے لیے عالمی صورتحال کا انتظار نہیں کرے گا۔ یو اے ای اپنا مستقبل خود بناتا ہے”۔

اس کے علاوہ شیخ زید نے بھی ایک ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا "اس مہینے 50 نئے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے ترقی کے سفر کو بڑھا دیں گے”۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button