پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

سیلاب متائثرین کی مدد کیلئے متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد کرائے گا

خلیج اردو

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی روایت ہے کہ بلاتفریق رنگ، نسل ، قومیت اور مذہب کے ہمیشہ مصیبت میں پھنسے لوگوں کی مدد کی ہے۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب میں متحدہ عرب امارات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا جائے گا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ سے حاصل شدہ رقم سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔

 

متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی کا ٹورنامنٹ کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

 

کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی سرگرم عمل ہے جبکہ متحدہ عرب امارات ہلال احمر کے ڈائریکٹر حماد بخیت بھی اس سلسلے میں پیش پیش ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button