متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے تمام ممالک کے شہریوں کیلیے ویزٹ ویزہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

ابوظبہی : متحدہ عرب امارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلیے تیس اگست سے سیاحتی ویزے جاری کرے گا خواہ ان کا تعلق جس ملک سے بھی ہو۔

وفاقی ادارہ برائے شہریت اور شناخت آئی سی اے نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ سیاحتی ویزہ کیلیے درخواست دینے والے کو ان ویکسین کا مکمل کورس کرانا لازم ہے جن کی منظوری اقوام متحدہ نے دی ہو۔

اس فیصلے کا اطلاق ان ممالک کیلیے بھی ہے جن پر کرونا کیسز کی وجہ سے پہلے پابندی عائد کی گئی تھی۔ سیاحوں کیلیے لازم ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر ری پیڈ پی سی آر ٹیسٹ کرائے۔

ویکسین شدہ سیاح اپنے ویکسینشن کی سرٹیفیکٹ آئی سی اے یا الہوسن اپلیکیشن پر رجسٹرڈ کر سکتے ہیں تاکہ وہ ان افراد کے مزے حاصل کر سکے جنہیں ویکسین کیا گیا ہو۔

یہ اقدام یو اے ای کی جانب سے صحت عامہ اور دیگر سیکٹرز کے درمیان توازن پیدا کرنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

سیاحتی ویزہ 30 یا 90 دنوں کیلیے جاری ہوتا ہےاور عام طور پر ان کیلیے ہوتا ہے جن کو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہی ویزہ جاری نہیں ہوتا۔ 21 مارچ سے کابینہ نے تمام قومیتوں کیلیے پانچ سالہ سیاحتی ویزہ کی منظوری دی تھی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button