متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اس ماہ چودھویں کا چاند دوسری بار نظر آئے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات میں چودھویں کا چاند اس مہینے میں دوسری بار نظر آنے کے امکان۔

نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ایک ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں اس مہینے میں دوسری بار چودھویں کا چاند ہفتےکی رات نظر آئے گا۔

عام طور پر ہر مہینے چھودھویں کا چاند یا پورا چاند صرف ایک بار نظر آتا ہے لیکن کبھی کبھار مہینے میں دو بار بھی نظر آتا جو کہ اس مہینے میں یو اے ای میں نظر آئے گا۔

ایک ہی مہینے میں دوسری بار چودھویں کا چاند نظر آنا اپنے آپ میں نایاب موقع ہوتا ہے اور اس چاند کو بلیو مون بھی کہا جاتا ہے۔

عرب یونین آف آسٹرونومی اینڈ سپیس سائنسز کے ممبر ابراہیم ال جاوران نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 31 اکتوبر بروز ہفتہ کو اس مہینے کا دوسرا پورا چاند یو اے ای سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ چودھویں کا پہلا چاند 2 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا۔

جاوران نے مزید بتایا کہ یہ چاند ہر تین سال بعد ایک دو بار نظر آتا ہے لیکن یہ حقیقت میں نیلا نہیں ہوگا ایسا صرف چاند کا افق کے ساتھ عمودی زاویہ پر آجانے اور زمین کے کی فضا میں موجود آلودگی کے زرات کی وجہ سے ہوتا۔

اور اس دن چاند کو دیکھنے والوں کو چاند کے سائز میں تبدیلی نظر آئے گی۔ کیونکہ اس روز 31 اکتوبر کو چاند زمین سے 4 لاکھ  6 ہزار کلومیٹر دور ہوگا۔ اور اس چاند کو مائیکرو مون بھی کہتے ہیں۔

جاروان نے مزید بتایا کہ فلکیات کا یہ مظہر اس وقت رونما ہوتا ہے جب چاندزکا زمین کے گرد مدار بیضوی ہوجاتا ہے۔

اور جب چاند زمین سے 3 لاکھ 56 ہزار کلومیٹر کی دوری پر ہوتا ہے اسے مائکرو مون کہتے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں چاند کے سائز میں یہ فرق نظر نہیں آتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button