خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ٹریفک الرٹ: ابوظہبی کے المقطہ پل پر 6 ماہ پر محیط بحالی کا کام شروع

خلیج اردو: ابوظہبی سٹی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی کے المقطہ پل کی تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کا کام شروع ہو گیا ہے اور اکتوبر 2022 تک جاری رہے گا،

ابوظہبی سٹی میونسپلٹی، جو محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہے، نے کہا کہ پل کے دونوں طرف دیکھ بھال، مرمت اور تعمیراتی منصوبے کا مقصد بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کو بہتر بنانا ہے جو ابوظہبی کی کمیونٹی کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔

تزئین و آرائش کے منصوبے میں پل کے سلیب کی اسفالٹ لیولز کی مرمت، دونوں طرف پیدل چلنے والے راستوں کی دیکھ بھال و مرمت دوبارہ پینٹنگ، پل کے نیچے اہم حصوں جیسے کنکریٹ اور دھاتی رکاوٹوں کی مرمت شامل ہے۔ کاسمیٹک عناصر کے لیے، بشمول پل کا دھاتی ڈھانچہ جس میں اوپری پل کے عناصر اور داخلے/خارج مقامات کی بحالی شامل ہیں۔

میونسپلٹی نے پل کا استعمال کرنے والے موٹرسواروں پر زور دیا ہے کہ وہ اوور ٹیکنگ سے گریز کریں اور مرمتی کاموں کے دوران احتیاط برتیں۔

عہدیداروں نے کہا کہ تزئین و آرائش اور مرمت کے کاموں کے دوران پل پر سے گزرنے والی ٹریفک کی روانی دونوں سمتوں سے متاثر ہوگی۔

میونسپلٹی کے مطابق المکتہ پل بحالی کے کاموں کی تکمیل کے بعد اعلیٰ ترین معیار پر پورا اترے گا۔

میونسپل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ ابوظہبی کی خوبصورتی اور اس کی سہولیات کی ترقی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، اور ساتھ ہی اس قدیم پل کو مخصوص ساختی علامت، اس کی شان و شوکت کے ساتھ برقرار رکھتا ہے،”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button