متحدہ عرب امارات

آج کیلئے پورا دن مطلع ابرآلود رہے گا اور بارش کا قوی امکان ہے، آپ کی حفاظت کیلئے حکام نے خصوصی موسم رپورٹ جاری کی ہے

خلیج اردو
دبئی : آج ملک بھر میں رات گئے سے بارش ہورہی ہے۔ ملک میں موسلادھار سے درمیانے درجہ کی بارش شروع ہے۔ اتوار کیلئے مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی اور ویک اینڈ پر مختلف علاقوں کو پانی نے تر کر دیا۔ اتوار میں جزوی طور پر ملک کے مختلف حصے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں۔

قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم نے خطرناک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور موسم کی صورت حال کو دیکھ کر اپنی آؤٹنگ پلان کریں۔

ایم سی ایم نے وادی ایریاز میں گرج چمک کی بھی نشاندہی کی ہے۔ دریں اثناء ملک میں سب سے کم درجہ حرارت جل جیس راس الخیمہ میں 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے دریائے عمان اور بحیرہ عرب میں سمندر کا بہاؤ غیر ہموار رہے گا۔


Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button