متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ٹریفک کیمروں کی مدد سے زائد المعیاد رجسٹریشن والی گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے گی

خلیج اردو
07 نومبر 2021
راس الخیمہ : راس الخیمہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ زائد المعیاد رجسٹریشن کے ساتھ گاڑیوں کی مونیٹرنگ ٹریفک کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔

راس الخیمہ کی سڑکوں اور گلیوں میں نصب کیے جانے والے کیمرے نہ صرف ان گاڑیوں کی نشاندہی کریں گے جن کی رجسٹریشن ایکسپائر ہے بلکہ زائد المعیاد لائنسس اور کار انشورنس کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

خلاف ورزی کرنے والے کو 500 درہم جرمانہ کی سزا ہوگی جبکہ انہیں ٹریفک بک میں چار سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

محکمہ ٹریفک اور پٹرولنگ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر احمد السام النقبی نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ یہ نظام راس الخیمہ کی مختلف داخلی اور خارجی سڑکوں پر فعال ہوگئی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان کو خلاف ورزیوں اور قانونی طریقہ کار کو روکنے کیلئے معیاد ختم ہونے والے لائسنسوں کی تجدید میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

الیکٹرانک سروسز اینڈ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل عمر محمد العود التونیجی نے وضاحت کی ہے کہ اعلی معیار کے ہیں جن سے غلطی سرزد ہونے کا امکان کم ہے اور جو گاڑیوں کی نگرانی میں 95 فیصد سے زیادہ درست نتائج دیتے ہیں۔

کیمرے سمارٹ ریڈنگ سسٹم کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹوں کو متحرک طور پر عمل سے گزار کر انہیں پڑھ سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button