متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : چھ ممالک کو ابوظبہی گرین لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے

خلیج اردو
17 اگست 2021
ابوظبہی : ابوظبہی 18 اگست بروز بدھ چھ ممالک کو اپنی گرین لسٹ سے ہٹائے گا۔ اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ امارات امریکہ ، آسٹریلیا ، اسرائیل ، اٹلی ، مالدیپ اور امریکہ کو گرین لسٹ سے ہٹائے گا۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظبہی پہنچنے پر قرنطینہ کیے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

چھ ممالک ہٹائے جانے کے بعد گرین لسٹ میں شامل ممالک کی تعداد 28 ہو جائے گی۔

ان ممالک میں البانیا ، آسٹریلیا ، بحرین ، بیلجیئم ، برونائی ، بلغاریہ ، کینیڈا ، چین ، جمہوریہ چیک ، جرمنی ، ہانگ کانگ ، ہنگری ، مالٹا ، ماریشس ، مالدووا ، نیوزی لینڈ ، پولینڈ ، جمہوریہ آئرلینڈ ، رومانیہ ، سعودی عرب ، سربیا ، سیچلز سنگاپور ، جنوبی کوریا ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، تائیوان اور یوکرین شامل ہیں۔

بحرین ، یونان ، سریبیا اور سیچلس وہ ممالک ہیں جنہیں سفری راہداری میں شامل کیا گیا ہے اور ان ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ جو مسافر ویکسین شدہ نہیں ہیں انہیں یہاں آنے پر دس دنوں کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔

اتحاد ایئر ویز نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے باہر ویکسین لگوانے والوں کو بھی قبول کیا جائے گا۔ منظور شدہ ویکسین میں سینوفارم ، سینوویک ، جونسن اینڈ جونسن ، فائزر ، سپوتنک فائیو ، آکسفورڈ آسٹرازینیکا اور موڈرینا شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button