متحدہ عرب امارات

ٹریول ایجنسیوں کو یو اے ای کے سیاحتی ویزوں کے اجراء کے لیے سرکاری سطح پر اجازت کا انتظار

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویکسین لگوا لینے والے مسافروں کے لیے سیاحتی ویزا کھولنے کے بعد سے یو اے ای کے سیاحتی ویزوں کے حصول کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ سیاحتی ویزوں کے اجراء کے حوالے سے فیصلہ کا اطلاق آج ہو گا۔ پاکستان سمیت ان دیگر ممالک کو بھی سیاحتی ویزے جاری کیے جائیں گے جن پر پہلے یو اے ای حکومت کی جانب سے سفری پابندیاں عائد تھیں۔

عمیر ٹریول ایجنسی کے ترجمان نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیاحتی ویزوں کے لیے زیادہ تر درخواستیں ایشیاء اور مشرق وسطی سے آ رہی ہیں۔ لیکن یورپ، یوکے اور امریکہ سے بھی یو اے ای کے لیے ٹکٹوں کے اجراء میں اضافہ ہوا ہے۔

تاہم، ٹریول ایجنسیاں حکام کی جانب سے سیاحتی نئے سیاحتی ویزوں کے حوالے قوانین سے متعلق تصدیق کا اتںظار کر رہی ہیں۔ ہیپی ٹرپ ٹورز کے رانجو ڈیوڈ نے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم سیاحتی ویزوں کے لیے اپلائی کرنے اور سیاحوں کے لیے پروازوں کی بکنگ کی تصدیق کا آغاز کرنے سے پہلے امگریشن حکام اور ایئر لائنز کی جانب سے اضافی پروٹوکولز کا انتظار کر رہے ہیں”۔

سیاحوں کے لیے لینڈنگ کے قوانین درج ذیل ہیں:

سیاحتی ویزا کے درخواست دہندگان نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے منظور شدہ ویکسین میں سے کوئی ایک کے ویکسین ویکسین مکمل طور پر لگوائی ہو۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔ اس کے علاوہ ، مکمل طور پر ویکسین شدہ سیاح اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ آئی سی اے کے پلیٹ فارم یا الہسن ایپ کے ذریعے رجسٹر کروا سکتے ہیں تاکہ ویکسین شدہ لوگوں کو دیے گئے فوائد سے لطف اندوز ہوسکیں۔

سیاحتی ویزا 30 دن یا 90 دن کے لیے دیا جاتا ہے ، اور عام طور پر ان افراد کو جاری کیا جاتا ہے جو متحدہ عرب امارات میں ویزا آن آرائیول کے اہل نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ 21 مارچ کو متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے تمام ممالک کے لیے پانچ سالہ ملٹی انٹری سیاحتی ویزے کی منظوری دی تھی۔

کرایوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان ہے:

مختلف ممالک سے یو اے ای کے لیے سفر کرنے والوں کی ایک کثیر تعداد کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کراچی سے دبئی کی پروازیں 1 ہزار درہم میں ٹکٹ فراہم کر رہی ہیں۔ جبکہ کچھ ایئر لائنز 1900 درہم بھی چارج کر رہی ہیں۔ جبکہ لاہور سے بیرون ملک پرواز کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے،کیونکہ ایمریٹس ایئر لائن کی ایک پرواز 5 ہزار درہم سے زائد چارج کرتی دیکھی گئی ہے۔

مزید برآں، سفری پابندیوں کے ختم ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی ویزوں کے اجراء کی اجازت کے ساتھ مقامی ایئر لائنز کو فائدہ پہنچنے گا۔ خاص طور پر ایسی ایئر لائنز جو ٹریفک کے لیے جنوبی ایشیاء اںحصار کرتی ہیں۔

ایئر پورٹس نئے قوانین پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں:

یو اے ای کی جانب سے رہائشیوں کی واپسی کی اجازت کے ساتھ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ایئر پورٹس پر بھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم  کر دی گئی ہے۔ لہذا اب رہائشیوں سمیت یو اے ای جانے والے سیاحوں کو بھی شرائط پر عمل درآمد میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔

تاہم، افغانستا میں طالبان کے قبضے کے بعد سے افغانستان سے ہجرت کرنے والے افغان باشندے پاکستان سمیت مختلف ممالک کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ سول ایوی ایشن کے ایک عہدیدار نے گلف نیوز کو بتایاکہ گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد ایئر پورٹ مکمل طور بھرا ہوا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button