متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے ٹریول الرٹ: بھارت ، پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی گئی

خلیج اردو
16 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان ، بھارت ، بنگلادیشن ، افغانستان اور نیپال کیلئے نئی ٹریول پالیسی کا اجراء کر دیا۔ یہ اقدام اس کے بعد اٹھایا گیا جب دبئی ایئرپورٹ پر سینکڑوں مسافر محسور ہوئے جن کے پاس نامکمل دستاویزات تھے۔

حکام نے ٹریول ایجنٹس اور ایئرلائنز کو نئے رولز پر عمل درآمد کیلئے مراسلہ لکھا ہے جس کے مطابق ان پانچ ممالک سے آنے والوں کیلئے لازمی ہے کہ سیاحتی ویزے پر آتے ہوئے واپسی کا ٹکٹ لازمی ہو جب وہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ یا آلمکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترتے ہوں۔

وہ تمام افراد جن کے پاس درکار دستاویزات نہ ہوں ، انہیں واپسے بھیجے جائے گا اور ان کا خرچہ ایئرلائن اٹھائے گی جس نے انہیں دبئی پہنچایا ہو۔ انڈین ایکسپریس ، انڈیا گو اور دیگر نے اپنے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ تمام افراد جن کے پاس ریٹرن ٹکٹ نہ ہو انہیں بٹھایا ہی نہیں جائے گا۔

ان مسافروں کے پاس 2000 درہم یا اتنی مالیت کی غیر ملکی کرنسی ہونی چاہیئے۔ دوسری طرف ان ممالک کے قونصلیٹ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بہت سے شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا ہے جن کے پاس نامکمل دستاویزات تھے۔

ڈی جی آر ایف اے نے تصدیق کی ہے ایسے بھی بہت سے مسافروں کو وطن واپس بھجا گیا جن کے پاس ہوٹل کی کنفرمیشن نہیں تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button