متحدہ عرب امارات

ایمریٹس اور اتحاد ایئرویز نے پاکستان اور بھارت سے آنے والے مسافروں کیلئے سفری ضروریات کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے بہت سے ممالک کے مسافروں کو اب کرونا تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ٹریول ایجنٹس اور ایئر لائنز کو بھجوائے گئے ایک تازہ ترین سرکلر میں حکام نے پرواز کے چھ گھنٹے کے اندر چار ممالک کے مسافروں کیلئے روانگی کے وقت تیز رفتار ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایمریٹس ایئرلائن نے دبئی میں داخل ہونے والے پاکستان ، بھارت ، بنگلادیشن اور سری لنکا کے مسافروں کیلئے بتایا ہے کہ جن افراد کی آخری منزل دبئی ہو ، انہیں اب تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف رخصتی کے وقت سے اڑتالیس گھنٹے پہلے کا کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی ٹیسٹ درکار ہوگا۔

ان مسافروں کو دبئی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ سے بھی گزرنا ہوگا اور مسافروں کو اپنے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک خود کو سلف آئسولیشن میں رکھنا ہوگا۔ تاہم متحدہ عرب امارات کے شہریوں ، ان کے قریبی رشتہ داروں اور ملازمین کو اس ٹیسٹ سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اتحاد کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی معلومات کے مطابق بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے سفر کرنے والے مسافروں کو تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ لینے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اسے ایک بڑا ریلیف سمجھا جارہا ہے۔ کیونکہ جب متحدہ عرب امارات نے پچھلے سال کچھ ممالک سے مسافروں کی آمدورفت پر پابندیاں ہٹا دی تھیں تو اس کے بعد حکام نے روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔

مسافروں کو اپنی پروازوں سے تقریباً چھ گھنٹے قبل روانگی کے ایئرپورٹ پر پہنچنا پڑتا تھا جس سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران مختلف ممالک اپنی سرحدیں کھول رہے ہیں اور سفری پابندیاں ختم کر رہے ہیں کیونکہ اومیکرون وائرس پچھلی قسموں کے مقابلے میں کم شدت کا وائرس معلوم ہوتا ہے۔

دوسری طرف اگر اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو سفری پابندیوں اور محدود پروازوں کے باوجود بھارت نے 2021 میں مسافروں کے حجم کے لحاظ سے دبئی ایئرپورٹ کیلئے سرفہرست ملک کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ بھارت کی کل ٹریفک 4.2 ملین ، پاکستان 1.8 ملین، سعودی عرب 1.5 ملین، اور 1.2 ملین مسافروں کے ساتھ برطانیہ دوسرے نمبر پر رہا۔

دیگر قابل ذکر ممالک میں امریکہ (1.1 ملین مسافر)، مصر (1 ملین) اور ترکی (945,000 مسافر) شامل ہیں۔ 2021 کے دوران دبئی ایئرپورٹ کے سرفہرست شہر استنبول تھے جن میں 916,000 مسافر، قاہرہ (905,000)، لندن (814,000) اور نئی دہلی (791,000 مسافر) تھے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button