متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سفر : اتحاد ایئرویز نے تین نئے قرنطینہ فری مقامات کا اعلان کردیا

خلیج اردو
30 ستمبر 2021
دبئی : ابوظبہی کی کمپنی اتحاد ایئرویز نے جمعرات کو تین نئے قرنطینہ فری مقامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ 70 ممالک میں مختلف 47 ممالک کیلئے قرنطینہ فری سہولیات چلائے گا۔

انہوں نے جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن ساوتھ افریقہ کیلئے 29 سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زینزیبار کے جزیرہ کیلئے 26 نومبر سے شروع ہوگی۔

اس نے جوہانسبرگ ، کیپ ٹاؤن اور زینزیبار کے کرایوں پر سيل شروع کرنے کا بھی اعلان کیا جو 6 اکتوبر 2021 کی آدھی رات تک رہے گی. اس کيلئے 3،995درہم کرایہ رہے گا۔

اتحاد ایئرویز کے ٹونی دوگلس کا کہنا ہے کہ جوہانسبرگ ہمارے نیٹ ورک کا اہم روٹ ہے اور یہ جنوبی افریقہ سے اور اس کے مختلف علاقوں کو جوڑے رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کیپ ٹاون دنیا میں سکون کا سانس لینے کیلئے بہترین مرکز ہے جو مسافروں کو کچھ الگ سا احساس اور گرمجوشی فراہم کرتا ہے۔

سی ای او نے بتایا زینزیبار مالدیپ اور سیچلیس کے نیٹ ورک کیلئے ایک اعزاز ہوگا۔

ہم ان دونوں ممالک سے اپنے ملک کیلئے پروازوں کے ساتھ ساتھ وہاں کے سیاحوں کی یہاں آمد کیلئے پرجوش ہیں۔ ہم دنیا کا سب سے بڑا شو ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی شروع ہونے والا ہے جس کیلئے وہاں کے سیاحوں کے منتظر ہیں۔

اتحاد جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن کیلئے ہفتے میں تین پروازیں چلائے گا۔

ایئرلائن کیلئے سو فیصد مسافروں کا منفی کرونا ٹیسٹ لازمی ہے جب وہ بورڈنگ کررہے ہوں تاکہ اس ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button