متحدہ عرب امارات

جی سی سی ممالک میں داخلے کیلئے آسانی پیدا کر دی گئی، اب ویزہ کی شرط ختم تصور ہوگی

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے شہری اب جی سی سی ممالک میں داخلے کیلئے صرف اپنے ایمریٹس آئی ڈی استعمال کریں گے اور انہیں کسی دوسرے دستاویز کی ضوررت نہیں ہوگی۔ اب انہیں اپنے پاسپورٹ پر متعلقہ ملک کیلئے ویزہ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

قومی اتھارٹی برائے ایمرجنسی ، ڈیزاسٹر منجمنٹ اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت ، شہریت اور پورٹ سیکورٹی نے کہا ہے کہ شہری اب قومی شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے جی سی سی ممالک میں سفر کر سکتے ہیں۔

جی سی سی ممالک کے شہریوں کو بھی اجازت ہوگی کہ وہ ریاست کی جانب سے جاری کردی آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکیں گے۔

اس نئے طریقہ کار کا مقصد متحدہ عرب امارات اور جی سی سی ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانا ہے۔ اس سے قبل کرونا وائرس کے دوران پاسپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

سعدودی عرب اور کویت نے بھی اس حوالے سے ایسے ہی تبدیلیاں کیں ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button