متحدہ عرب امارات

بیرون ملک سے یو اے ای آنے والے مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ سے متعلق قواعد و ضوابط کی تفصیلات

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے مکمل طور پر کھل چکا ہے۔ لیکن تمام مسافروں کو کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کے حوالے سے مختلف قواعد و ضوابط نافذ کیے گئے ہیں جن پر تمام قسم کے مسافروں کو عمل کرنا ہوگا۔

ان تینوں ایئر پورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کو درج ذیل قواعد ضوابط اور پر عمل کرنا ہوگا:

ابوظہبی ایئر پورٹ:

  • ابوظہبی میں مختلف ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے مختلف قوانین ہیں۔ جیساکہ اگر آپ گرین لسٹ میں شامل ممالک میں سے ابوظہبی آ رہے ہیں تو آپ کو قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم آپ کو ابوظہبی میں قیام کے دوران 6 ویں اور 12ویں دن کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • اگر آپ گرین لسٹ کے علاوہ کسی دوسری ملک سے ابوظہبی آ رہے ہیں تو پھر آپ کو گھر میں یا ہوٹل میں 10 دنوں کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا۔ اور اگر حکام کی جانب سے ہائی رسک ڈکلیئر کیے گے ملک سے آ رہے ہیں توہو سکتا ہے کہ آپ کو حکومتی قرنطینہ سنٹر میں قرنطینہ کیا جائے۔ اور قرنطینہ کیے جانے والے افراد کو حکام کی جانب سے فراہم کردہ کلائی کی گھڑی باندھنی ہوگی۔
  • ابوظہبی کے لیے روانگی سے پہلے 96 گھنٹوں کے اندر کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور اس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جہاز میں سوار ہونے سے پہلے دیکھانا ضروری ہوگی۔ اور ابوظہبی لینڈ کرنے والے تمام مسافروں کا ایک اور کورونا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔
  • ابوظہبی آنے والے رہائشیوں اس ica.gov.ae ویب سائٹ پر جا کر سب سے پہلے یو اے ای میں اپنے داخل کا اسٹٰیٹس چیک کرنا ہوگا۔
  • اگر آپ سیاح ہیں اور دبئی سے ابوظہبی آ رہے ہیں تو آپ کے پاس ابوظہبی کا جاری کردہ سیاحتی ویزا ہونا چاہیے کیونکہ دبئی کا جاری کردہ سیاحتی ویزا ابوظہبی میں قابل قبول نہیں ہوگا۔
  • اور ابوظہبی اترنے والے تمام مسافروں کو الحسن کنٹیکٹ ٹریسنگ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی۔

دبئی ایئر پورٹ:

  • کسی بھی ملک سے دبئی آںے والے یو اے ای کی رہائشیوں اور سیاحوں کو سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنا ہوگی۔
  • کورونا ٹیسٹ سفر پر روانگی سے 72 گھںٹے پہلے کروایا گیا ہو، اس سے پرانا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ اور اس ٹیسٹ کی پرنٹ رپورٹ دبئی ایئر پورٹ پہنچ دیکھانی ہوگی۔ بعض ممالک میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر وہاں سے آنے والے مسافروں کا دبئی پہنچنے پر ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروایا جا سکتا ہے۔
  • امارتی شہریوں کو سفر سے پہلے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم دبئی پہنچنے پر انکا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اور 12 سال سے کم عمر بچے اور معذور افراد کو اس پابندی سے چھوٹ حاصل ہوگی۔
  • 12 فروری کو کیے گئے اعلان کے مطابق اب دبئی واپس آنے والے رہائشیوں کو GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
  • تمام مسافروں کو ڈی ایکس بی کووڈ 19 ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی۔

شارجہ ایئر پورٹ:

  • شارجہ ایئرپورٹ کا پہنچنے والے تمام مسافروں کو روانگی سے 96 گھنٹے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور شارجہ پہنچنے پر انکا ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔
  • کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک تمام مسافروں کو خود کو اپنی رہائش گاہوں پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔
  • اگر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو انہیں خود 14 دنوں کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا، اور اس قرنطینہ کے اخراجات مسافر کو خود یا اس کے سپانسر کو برداشت کرنے ہوں گے۔
  • شارجہ آنے کے لیے رہائشیوں کو کسی قسم کی اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • سیاحوں کے پا انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس ہونی ضروری ہے۔ اور انکے پاس یو اے ای کا مقامی موبائل نمبر ہونا چاہیے، جو کہ پی سی آر ٹیسٹنگ زون سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button