متحدہ عرب امارات

پاکستان سے براستہ دبئی چین جانے والے مسافروں کیلئے بھی شرائط عائد کر دی گئی

خلیج اردو
28 اگست 2021
دبئی : وہ مسافر جو پاکستان سے براستہ دبطئی چین یا ہانگ کانگ جارہے ہوں تو انہیں روانگی سے قبل پی سی آر کا ریپیڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ایمریٹس ایئرلائنز نے کہا ہے کہ پاکستان سے دبئی جانے والے تمام مسافروں اور دبئی سے پاکستان یا چین یا ہانگ کانگ منتقل ہونے والے تمام مسافروں کو اپنی طے شدہ پرواز سے قبل روانگی کے وقت ایئرپورٹ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ روانگی کے 6 گھنٹوں کے اندر کیا جا سکتا ہے۔

ویب سائیٹ پر بتایا گیا ہے کہ یہ رولز 27 اگست 2021 سے لاگو ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے پہلے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے پرواز کے روانگی سے 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ کے حدود میں ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button