متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے ٹریولنگ: رہائشیوں کو شینگن ویزا کے لیے ستمبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

خلیج اردو
دبئی: شینگن ممالک کا سفر کرنے کے خواہشمند متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو بڑے رش کی وجہ سے ویزا سے متعلق ستمبر تک انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ وبائی امراض کے بعد سفری شعبہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔

ٹریول انڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مسافر ستمبر کے وسط کے بعد ہی شینگن ممالک کے لیے پرواز کر سکتے ہیں کیونکہ ان 26 ممالک کے لیے کوئی ویزا سلاٹ دستیاب نہیں ہے۔

اپوائنٹمنٹ لینے کے لیے ایک طویل انتظار ہے اور کچھ ممالک ویزا حاصل کرنے کے لیے بھی نہیں کھول رہے ہیں۔ کرن کا کہنا ہے کہ وہ ویزہ کے لیے اس ہفتے دوبارہ کوشش کریں گے اور اگر ممکن نہ ہو سکے تو وہ جو بھی آپشنز دستیاب ہوں گے وہ اٹھا لیں گے۔

اکبر ٹریولز کے مشتاق وکانی کہتے ہیں شینگن ویزا اپوائنٹمنٹ کے لیے آپ ابھی صرف ستمبر میں بک کر سکتے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کے ہزاروں باشندے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ٹھنڈے موسموں خصوصاً یورپی ممالک کا سفر کرتے ہیں جس سے موسم کے دوران ویزا اور ہوائی جہازوں کےکرایوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

پلوٹو ٹریولز کے منیجنگ ڈائریکٹر اویناش عدنانی نے کہا کہ ویزہ سلاٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے شینگن ممالک کا سفر ایک بڑی پریشانی ہے۔

میر وسیم راجہ، منیج ایم آئی سی ای اور گلادری انٹرنیشنل ٹریول سروسز نے اپنی صنعت کے ساتھیوں کے خیالات کی بازگشت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ستمبر سے پہلے ویزا اپائنٹمنٹ نہیں مل رہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button